QR CodeQR Code

قبائلی ضلع خیبر، فولاد کے کارخانے میں مزدور آگ کی بھٹی میں گر کر راکھ بن گیا

22 Dec 2018 16:34

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والا شکیل نامی مزدور جمعرات کے روز حسب معمول فیکٹری کی بھٹی میں آگ لگا رہاتھا کہ اس دوران پھسل کر بھٹی میں جاگرا۔


اسلام ٹائمز۔ باڑہ سٹیل فیکٹری میں ایک مزدور کام کے دوران آگ کی بھٹی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والا شکیل نامی مزدور جمعرات کے روز حسب معمول فیکٹری کی بھٹی میں آگ لگا رہا تھا کہ اس دوران پھسل کر بھٹی میں جاگرا۔ ساتھی مزدوروں کے مطابق شکیل بھٹی میں گرتے ہی آگ کے شعلوں میں جل کر راکھ ہوگیا۔ وقوعہ کے بعد مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔ دوسری جانب واقعے نے مزدوروں کے علاوہ عوامی و سماجی حلقوں میں یہ بحث پھر چھیڑ دی ہے کہ باڑہ میں فیکٹریوں کی بھرمار کے باوجود مزدوروں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں، جبکہ اس طرح کے واقعات کی صورت میں متاثرہ مزدور کے لواحقین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ بحث کے شرکاء کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ نہ صرف سٹیل بلکہ کوئلے کی کانوں سمیت ہر طرح کے کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اس طرح کے سانحات کے پیشِ نظر پیکج یا امدادی فنڈ قائم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 768076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768076/قبائلی-ضلع-خیبر-فولاد-کے-کارخانے-میں-مزدور-آگ-کی-بھٹی-گر-کر-راکھ-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org