QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع کا پولیو ایمرجنسی آپریشنز سنٹر صوبے میں ضم کردیا گیا

22 Dec 2018 16:37

چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صوبے میں ایک ہی ای او سی ہوگا جو صوبہ بھر میں انسداد پولیو سے متعلق معاملات کی نگرانی کرے گا جبکہ قبائلی اضلاع کا ای او سی بطور معاون یونٹ کے کام کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا انضمام میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (ای او سی) کو صوبے میں ضم کردیا۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صوبے میں ایک ہی ای او سی ہوگا جو صوبہ بھر میں انسداد پولیو سے متعلق معاملات کی نگرانی کرے گا، جبکہ قبائلی اضلاع کا ای او سی بطور معاون یونٹ کے کام کرے گا۔ انتظامی امور میں بہتری کے پیشِ نظر معاون یونٹ صوبائی ای او سی کے ماتحت ہوگا اور صوبائی کوآرڈینیٹر کو رپورٹ کرے گا جو (کوآرڈینیٹر) فورم کی صوبائی، قومی اور عالمی سطح پر نمائندگی کریں گے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کی روشنی میں صوبائی ٹیم کو آن بورڈ لیتے ہوئے قبائلی اضلاع کے کوآرڈینیشن یونٹ کے ساتھ ہونے والے دو طرفہ روابط و معلومات صوبائی ای او سی کو بلا تخفیف نقل کئے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ای او سی کے انضمام کے باوجود خراب کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے سوا کسی بھی سطح پر عملے کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 768080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768080/قبائلی-اضلاع-کا-پولیو-ایمرجنسی-آپریشنز-سنٹر-صوبے-میں-ضم-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org