0
Saturday 22 Dec 2018 16:43

قبائل سے رائے لئے بغیر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم نہیں ہونے دینگے، جے یو آئی (ف)

قبائل سے رائے لئے بغیر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم نہیں ہونے دینگے، جے یو آئی (ف)
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان وانا میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے فاٹا انضمام کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ "جس پر نہ ایف سی آر نہ سول لاء الگ صوبہ دو، گو انضمام گو، الگ صوبہ دو" کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ  قبائل سے رائے لئے بغیر فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہونے نہیں دینگے، قبائل پر اوپر سے فیصلے مسلط نہیں ہونے دینگے اور ساتھ ساتھ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینا انتہائی افسوناک ہے، ٹرمپ اپنا فیصلہ واپس لیں۔ واضح رہے کہ وزیرستان میں اب تک ہونے والے سیاسی جلسوں میں یہ بڑا جلسہ تصور کیا جاتا ہے، جس میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا، جس میں قبائلی عمائدین، علماء کرام، سول سوسائٹی نوجوانان اور تعلیم یافتہ حضرات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) حلقہ NA41 وانا کے امیر مولانا میرزا جان وزیر، مولانا رفیع الدین وزیر، چیف ملک رحمت اللہ وزیر، ملک زنگی وزیر، مولا سلطان وزیر، مولانا محمد عالم وزیر، مولانا جان محمد وزیر، مولانا نذیر وزیر، مولانا شاکر اللہ وزیر، مولانا شفیع اللہ وزیر، مولانا نیک محمد وزیر اور دیگر نے کہا کہ فاٹا کو عوامی رائے کے بغیر کے پی کے میں ضم ہونے نہیں دینگے، قبائلی مرضی کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ چند مفاد پرست پارٹیوں کی خاطر قبائل کو اندھیروں میں نہ دھکیلا جائیں۔ امیر مولانا میر زاجان نے مزید کہا کہ قبائل اب جانتے ہیں کہ بعض سیاسی پارٹیوں کے مشران ہمیں روشنیوں کی بجائے اندھیروں میں دھکیلنے پر تلے ہوئے ہیں، ہم اسکو کسی صورت اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، اپنا حق مانگنے کیلئے مرتے دم تک لڑتے رہینگے۔ دوسری جانب علماء کرام اور قبائلی عمائدین نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلاف قرار دینے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ٹرمپ اپنی فیصلہ واپس لیں ورنہ ہماری طاقت کا مظاہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 768084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش