0
Saturday 22 Dec 2018 16:57

نیب میں طلبی، قائم علی شاہ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

نیب میں طلبی، قائم علی شاہ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 26 دسمبر کو طلب کیا ہے ان پر ملیر ندی کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ نے حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ زمین کی الاٹمنٹ پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہے۔ عدالت عالیہ میں سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ قائم علی شاہ کا شمار پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ تین مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش