0
Saturday 22 Dec 2018 19:48

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن صحیح سمت میں جاری ہے، میئر وسیم اختر

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن صحیح سمت میں جاری ہے، میئر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن صحیح سمت میں رواں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسدادِ دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم 13 مئی 2017ء سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ اصل مجرموں کو سامنے لایا جائے، اگر شفاف اور غیر جانبدار ٹرائل ہوگا، تو یہ کیس جلد منطقی انجام کو پہنچے گا، ایسے شواہد موجود ہیں، جن کی مدد سے اصل مجرموں کو پکڑا جا سکے گا، اب دوبارہ کیس کھلا ہے، تو اس میں بھی تفتیش کا فقدان نظر آرہا ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن صحیح سمت میں جاری ہے، تجاوزات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم بالکل واضح ہے اس میں دو رائے نہیں ہو سکتی، کے ایم سی کے پاس مشینری و آلات کی کمی ہے، پھر بھی ہم کام کر رہے ہیں، متاثرین کو متبادل دکانیں فراہم کی جائیں گی، جلد ہی متاثرین کی بحالی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکلر ریلوے کو بحال کرنا ہے، تو ٹریکس کلیئر ہونا بھی ضروری ہے، سرکلر ریلوے کے ٹریکس کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 768108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش