QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا 2 روزہ تنظیمی و تربیتی اجلاس جاری، مرکزی رہنمائوں کی شرکت

22 Dec 2018 23:21

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، پاکستان اسوقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ہمیں دشمن بنانیکی بجائے دوستوں کی ضرورت ہے، حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے، ہتھکڑیوں میں جکڑے ایک اُستاد کی موت پوری قوم کیلئے افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا دو روزہ تنظیمی و تربیتی اجلاس صوبائی شوریٰ سبزہ زار کالونی ملتان میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین کی شرکت اور خطابات جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق اجلاس میں جنوبی پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل اور رہنماء شریک ہیں، تمام اضلاع اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے، اجلاس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ ڈاکٹر یونس حیدری، معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ شریک ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ہمیں دشمن بنانے کی بجائے دوستوں کی ضرورت ہے، حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے، ہتھکڑیوں میں جکڑے ایک اُستاد کی موت پوری قوم کے لئے افسوسناک ہے، اس وقت کرپٹ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، لیکن احتساب بلاتفریق کیا جائے، عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 768153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768153/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کا-2-روزہ-تنظیمی-تربیتی-اجلاس-جاری-مرکزی-رہنمائوں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org