QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری ملتان پہنچ گئے، آج ملتان میں مصروف دن گزاریں گے

22 Dec 2018 23:39

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل دورہ ملتان کے دوران سورج میانی ملتان میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرینگے، سہہ پہر 4 بجے ملتان میں دیگر عمائدین، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہیں، وہ ملتان میں آج مصروف دن گزاریں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دورہ ملتان کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے، وہ سورج میانی ملتان میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے، سہہ پہر 4 بجے ملتان میں دیگر عمائدین، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ علامہ ازیں ملتان میں جاری ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے دو روزہ تنظیمی و تربیتی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 768158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768158/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-ملتان-پہنچ-گئے-آج-میں-مصروف-دن-گزاریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org