0
Sunday 23 Dec 2018 00:12

عمران خان کی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں جیت سکے گی، منظور حسین وسان

عمران خان کی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں جیت سکے گی، منظور حسین وسان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے پیپلز پارٹی مخالف عمران خان کے لئے نیا خواب دیکھ لیا کہتے ہیں کہ ملکی تاریخ سازشوں سے بھری پڑی ہے، عمران خان کی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں جیت سکے گی، تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے ساتھ مل کر دوسروں کے لئے دشواریاں تو پیدا کر رہی ہے لیکن 2020ء عمران خان کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے عمران خان دشواریاں تو پیدا کر رہے ہیں لیکن 2020ء عمران خان کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا، نیب اور حکومتی گٹھ جوڑ کے باوجود عمران خان کے بندے بھی پکڑ میں آئیں گے، کل کوئی ایسا دن آئے گا کہ عمران خان خود بھی روئے گا کہ میرے ساتھ کیا ہوا اور یہ کیوں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ سازشوں سے بھری پڑی ہے، جس طرح کے ہتھکنڈے حکومت استعمال کرے گی یہ انکے لئے بھی فائدہ مند نہیں ہوگا۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2019ء حکومت کا سال ہے اس میں وہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کریں گے مگر عمران خان کا مقصد پورا نہیں ہوگا، عمران خان کو سوچنا چاہیئے کہ وہ کہیں جمہوریت کو نقصان نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیاں نئی بات نہیں ہے، حکومت مخالف جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے حکومت کامیاب نہیں ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے، مگر عمران خان نہیں چاہتے کہ جمہوریت چلے اور حکومت مدت پوری کرے، عمران خان کسی اور طریقے سے اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں مگر اس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 768165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش