0
Sunday 23 Dec 2018 11:49

کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے، شیخ رشید

کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پشاور ریلوے نے کافی خسارہ بھگت لیا ہے اب پشاور اسٹیشن پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، پشاور ریلوے کی جتنی اراضی پے اسے واپس لیا جائے کسی بڑی شخصیت کا لحاظ نہ کیا جائے، پشاور سرکاری اراضی ہے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو اس لیے ووٹ دیے کہ کرپٹ لوگ جیلوں میں ہوں، کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے اور اگر اس ملک میں چوروں ڈاکئوں کو سزائیں نہ ملیں تو ہم ترقی نہیں کر سکتے، ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین چلے گی تو پاکستان کی معیشت کا پہیہ بھی گھومے گا جب کہ چھوٹی موٹی ٹک ٹوک چلتی رہتی ہے، آرمی کے بعد ریلوے سب سے بڑا ادارہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 768207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش