QR CodeQR Code

قومی سلامتی اور یکجہتی کیلئے آرمی چیف کی خدمات قابل تحسین ہیں، پرویز الہیٰ

23 Dec 2018 15:33

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ امریکہ، ایران اور دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر بنانے میں ان کی خاموش ڈپلومیسی شامل ہے، عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا ہے، قیام امن اور یکجہتی کیلئے آرمی چیف کی خدمات تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قومی سلامتی اور یکجہتی کیلئے آرمی چیف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ امریکہ، ایران اور دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر بنانے میں ان کی خاموش ڈپلومیسی شامل ہے، عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا ہے، قیام امن اور یکجہتی کیلئے آرمی چیف کی خدمات تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی سطح پر افغانستان میں قیام امن کیلئے آرمی چیف کے دوروں کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف کے دوروں سے باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ کرتار پور راہداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح سے بھارتی قیادت سفارتی محاذ پر بیک فٹ پر نظر آئی۔


خبر کا کوڈ: 768255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768255/قومی-سلامتی-اور-یکجہتی-کیلئے-آرمی-چیف-کی-خدمات-قابل-تحسین-ہیں-پرویز-الہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org