QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بھی احتساب عدالت آمد متوقع

میں آپ کی کارکن بن کر آپکے انصاف کیلئے کردار ادا کرونگی، مریم نواز شریف

23 Dec 2018 15:26

ذرائع کیمطابق مریم نواز نے والد نواز شریف کو کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت کیجانب سے کل نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا ہے، جسے کل سنایا جائے گا، تاہم نواز شریف کی صاحبزادی جب سے جیل سے باہر آئیں، وہ سیاسی منظر نامے سے مکمل طور پر غائب ہیں اور انہوں نے میڈیا سے تو کیا ٹویٹر پر بھی کوئی پیغام جاری نہیں کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے اب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جب لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے لگے تو مریم نواز نے اپنے والد کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کیلئے کردار ادا کروں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والد نواز شریف کو کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے کل نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، قائد نون لیگ نواز شریف اور پارٹی کے سینیئر رہنما فیصلہ سننے کیلئے احتساب عدالت آئیں گے، مریم نواز کی احتساب عدالت آمد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل احتساب عدالت کے فاضل جج ارشد ملک کل نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنائیں گے نواز شریف احتساب عدالت میں فیصلہ سننے کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ فیصلے کے موقع پر نون لیگ نے پاور شو کی بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے، نواز شریف کے ساتھ پارٹی کے سینیئر رہنما بھی ہوں گے جبکہ کارکنوں کو بھی عدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب ریفرنسز کا فیصلہ سننے کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی بھی احتساب عدالت آمد متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 768272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768272/میں-آپ-کی-کارکن-بن-کر-آپکے-انصاف-کیلئے-کردار-ادا-کرونگی-مریم-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org