QR CodeQR Code

خوشحالی آنے پر وسائل ہتھیاروں کی بجائے غربت کے خاتمے پر خرچ کرسکیں گے، شاہ محمود قریشی

23 Dec 2018 19:47

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل میں افغانستان جا رہا ہوں پھر ایران، چین اور روس جاؤں گا اور ان چار ملکوں کا دورہ 2 روز میں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کی لیڈر شپ سے رابطہ کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے اور اگر امن استحکام ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خوشحالی آنے پر وسائل ہتھیاروں کی بجائے غربت کے خاتمے پر خرچ کرسکیں گے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل میں افغانستان جا رہا ہوں پھر ایران، چین اور روس جاؤں گا اور ان چار ملکوں کا دورہ 2 روز میں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کی لیڈر شپ سے رابطہ کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے اور اگر امن استحکام ہوگا تو یہ خطہ آگے بڑھے گا کیوں کہ خوشحالی آنے پر وسائل ہتھیاروں کی بجائے غربت کے خاتمے پر خرچ کرسکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مل کر خطے کے امن و استحکام کیلئے بات کروں گا، امن و استحکام ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی اور ملک ترقی کریگا جب کہ علاقائی ممالک سے بہتر تعلقات خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری لانا ضروری ہے اس سے ملک کو فائدہ ہوگا اور 28،27 دسمبر کو کانفرنس میں بات ہوگی کہ کیسے ملک میں سرمایہ لایا جائے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور آزادانہ فیصلہ کریں گی، اس وقت جو کیس چل رہے ہیں یہ کب بنے اور کب چلے اور یہ کیس پی ٹی آئی نے نہیں بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کاش اپوزیشن جو کہتی ہے اس پر عمل بھی کرتی کیوں کہ اپوزیشن جو کہتی ہے کرتی نہیں اور دراڑیں ڈالنے کو کوشش کرتے ہیں لہٰذا جنوبی پنجاب والے ان لوگوں کو سمجھیں جو ہمیں تقسیم کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 768299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768299/خوشحالی-آنے-پر-وسائل-ہتھیاروں-کی-بجائے-غربت-کے-خاتمے-خرچ-کرسکیں-گے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org