0
Sunday 23 Dec 2018 21:12

فاٹا انضمام جلد بازی میں کیا گیا، نورالحق قادری

فاٹا انضمام جلد بازی میں کیا گیا، نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری  نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو جلدبازی قرار دیدیا۔ وفاقی وزیر نور الحق قادری کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ فاٹا انضمام جلد بازی میں کیا گیا جس کی وجہ سے قبائل اور حکومت دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جامع اصلاحات اور بعد میں انضمام ہونا چاہیئے تھا اور موجودہ حالات میں قبائلی اضلاع میں کوئی قانون لاگو نہیں ہے۔ نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ انضمام کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے قبائل کو متحد ہونا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے بیرونی سازشوں کا خاتمہ یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ 24 مئی کو قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبر پختونخوا سے انضمام کا 31 ویں آئینی ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا اور اگلے ہی روز سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دیدی تھی۔ 27 مئی کو یہ بل توثیق کیلئے خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا اور اسے دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کی حمایتی رہی ہے اور قومی اسمبلی و خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا انضمام کے حق میں ووٹ بھی دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 768314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش