QR CodeQR Code

وزیر خارجہ آج 4 ملکی دورے پر روانہ ہونگے

24 Dec 2018 00:10

ترجمان دفتر خارجہ کیمطابق شاہ محمود قریشی کل سے افغانستان، ایران، چین اور روس کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی جائیگا، ان دوروں کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کیمطابق ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کا فروغ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سے 4 ملکی دورے کا آغاز کر رہے ہیں، اس دوران وہ متعلقہ ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی آج سے افغانستان، ایران، چین اور روس کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی جائے گا، ان دوروں کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کا فروغ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 4 ممالک کی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں تیزی سے تبدیل ہوتی علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں افغان مصالحتی عمل کے حوالے سے حالیہ پیشرفت بھی بات ہوگی، کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان تنازع کا حل افغانوں کے درمیان امن عمل سے ہی ممکن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری نے بھی پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے کہ افغان تنازع صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، اپنے 4 ملکی دورے کے دوران خطے کی بہتری پر بات کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم علاقائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 768329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768329/وزیر-خارجہ-ا-ج-4-ملکی-دورے-پر-روانہ-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org