QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کشمیر میں جاری قتل عام بند کروائے، ارسلان کیانی

24 Dec 2018 08:15

لیاقت باغ پریس کلب کے سامنے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام سے اُن کا حق نہیں چھین سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیراہتمام بھارتی مظالم کے خلاف لیاقت باغ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب ارسلان کیانی نے کہا کہ بھارتی حکومت طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام سے اُن کا حق نہیں چھین سکتی، کشمیری عوام کو بھارتی قابض فوج گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام بند کرائیں۔ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 768334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768334/اقوام-متحدہ-کشمیر-میں-جاری-قتل-عام-بند-کروائے-ارسلان-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org