0
Monday 24 Dec 2018 10:40

کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ سے دو کارکنان جاں بحق، دو زخمی

کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ سے دو کارکنان جاں بحق، دو زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ سے دو کارکنان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ناظم آباد کی عثمانیہ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم افراد نے پی ایس پی دفتر پر فائرنگ کی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے، جہاں سے نائن ایم ایم کے 11 خالی خول ملے ہیں۔ فائرنگ واقعے میں زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت فہد اور اظہر کے نام سے ہوئی۔
 
خبر کا کوڈ : 768346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش