QR CodeQR Code

لاہور، گورنر پنجاب چودھری سرور سے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات

24 Dec 2018 12:23


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے کور کمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل ماجد احسان کی ملاقات، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام کسی بھی غیر ملکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا درخشاں باب ہیں، ملکی استحکام، جمہوریت کا تسلسل، معاشی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا منشور اول ہے۔ کورکمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء سے بڑھ کر ہمیں کوئی چیز عزیز نہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنے وطن کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 768363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768363/لاہور-گورنر-پنجاب-چودھری-سرور-سے-کور-کمانڈر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org