0
Monday 24 Dec 2018 12:35

افغان وزیر داخلہ حقیقت کا سامنا کریں اور تخیلات سے باہر آئیں، فواد چوہدری

افغان وزیر داخلہ حقیقت کا سامنا کریں اور تخیلات سے باہر آئیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان وزیر داخلہ حقیقت کا سامنا کریں اور تخیلات سے باہر آئیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغان وزیر داخلہ کے ٹوئٹر بیان کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ داعش کے خطرے کو نظرانداز کرنا خود فریبی کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے اور اُنہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ بطور شراکت دار آپ کو پاکستان کی ضرورت ہے یا پھر اپنی حکومت کی ناکامیوں کیلئے قربانی کا بکرا چاہیئے۔ واضح رہے کہ افغان وزیر داخلہ امراللہ صالح نے کچھ روز قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان افغان طالبان کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے امرللہ صالح کو کچھ روز قبل ہی افغان وزیر داخلہ مقرر کیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ پر پاکستان پر افغان طالبان کی حمایت کا الزام عائد کر دیا۔ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان کے وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی آج افغانستان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 768371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش