0
Monday 24 Dec 2018 10:47

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان میں شدید اختلافات، پیپلزپارٹی کا لاتعلقی کا اعلان

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان میں شدید اختلافات، پیپلزپارٹی کا لاتعلقی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے، پیپلزپارٹی نے اے اے سی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، دوسری جانب مولانا سلطان رئیس کے دورہ آزاد کشمیر اور ایک متنازعہ نوٹیفکیشن کے بعد کمیٹی میں بغاوت شروع ہوگئی، اختلافات کی بات تب سامنے آئی جب عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انٹرنیشنل کوارڈینیٹر کے تقرر کا نوٹیفکیشن اے اے سی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر یعصف الدین کے جعلی دستخط سے جاری کیا گیا، جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ بعد میں عوامی ایکشن کمیٹی نے فوری اجلاس طلب کر لیا، وائس چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر کے ساتھ لاتعلقی کا اعلان کر دیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ مولانا سلطان رئیس نے دورہ کشمیر اور کوٹلی میں خطاب کے حوالے سے اے اے سی کا پلیٹ فارم استعمال کیا، لیکن انہوں نے اس حوالے سے کمیٹی سے کوئی اجازت نہیں لی، نہ ہی مشاورت کی گئی۔

کوٹلی کا دورہ سلطان رئیس کا نجی دورہ تھا، لیکن وہاں ایک اجلاس میں جو ایجنڈا پیش کیا گیا، اس حوالے سے بھی اے اے سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جو کہ ایکشن کمیٹی کے ضابطے کی خلاف ورزی ہے، دوسری جانب پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے اے سی کی کسی بھی طرح کی سرگرمیوں سے دور رہیں، پی پی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش سے معاملے پر استفسار کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ پیپلزپارٹی ایک وفاقی جماعت ہے، ہمیں کسی ایکشن کمیٹی کی ضرورت نہیں، جب بھی ضرورت ہوگی ہم خود اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کو اکٹھا کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 768376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش