0
Monday 24 Dec 2018 13:43

جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کی جائیداد منجمد، آصف زرداری کو نوٹس جاری

جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کی جائیداد منجمد، آصف زرداری کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کر دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کے حکم پر پروجیکٹر عدالت میں لگا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی رپورٹ چلائی گئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق زرداری گروپ نے 53.4 بلین کے قرضے حاصل کئے، 24 بلین قرضہ سندھ بینک سے لیا گیا، اومنی گروپ نے اپنے گروپ کو پانچ حصوں میں تقسیم کر کے قرضے لئے اور اومنی گروپ سے زرداری گروپ کے ذاتی اخراجات بھی ادا کئے جاتے رہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ اومنی گروپ کی شوگر ملز کے اکاونٹس سے ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے تک کی رقم زرداری گروپ کو ذاتی استعمال کے لئے دی جاتی رہی جکہ کراچی اور لاہور بلاول ہاوس کے پیسے جعلی اکاونٹس سے ادا کئے گئے، بلاول ہاوس لاہور کی اراضی زرداری گروپ کی ملکیت ہے۔ عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کردیا اور آصف زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراضی گفٹ کی گئی تو پیسے کیوں ادا کئے گئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو کیس کے فیصلے کیساتھ مشروط کرتے ہوئے کہا کہ یہ جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ آیان علی کہاں ہیں، کیا ایان علی بیمار ہوکر پاکستان سے باہر گئیں، بیمار ہو کر ملک سے جو باہر گیا، اسے واپس لانے کا کیا طریقہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 768386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش