0
Monday 24 Dec 2018 20:00

لاہور، ڈولفن سکواڈ و پولیس رسپانس یونٹ کا کرسمس پر پٹرولنگ پلان تشکیل

لاہور، ڈولفن سکواڈ و پولیس رسپانس یونٹ کا کرسمس پر پٹرولنگ پلان تشکیل
اسلام ٹائمز۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو) نے کرسمس کیلئے اپنا پٹرولنگ پلان تشکیل دیدیا ہے۔ بلال ظفر کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام گرجا گھروں کو کیٹگری وائز تقسیم کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اہلکاروں کو مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور کرسمس کی تقریبات کی جگہوں پر 99 خصوصی ٹیمیں مامور کی جائیں گی۔ ایس پی ڈولفن کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن اور پی آر یو کی خصوصی ٹیمیں صبح 6 بجے ہی اپنی پوزیشنز پر ہوں گی، یہ ٹیمیں مجموعی طور پر لاہور شہر کی 346 چرچز کے گرد و نواح میں پٹرولنگ کریں گی۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ خصوصی ٹیموں کو تعینات کرنے کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے، اس حوالے سے اہلکار مکمل چوکس رہیں گے اور اہلکاروں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی کہ وہ اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود ہیں یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 768391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش