QR CodeQR Code

اے این پی کراچی کا امن خراب کر رہی ہے،ایم کیو ایم، القاعدہ،طالبان اور ایم کیو ایم دہشت گرد ہیں، زاہد خان

5 Jun 2011 00:14

اسلام ٹائمز:اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ طالبان اور القاعدہ ملک پر جبکہ ایم کیو ایم کراچی اور حیدر آباد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے مارشل لا کی گود میں آنکھ نہیں کھولی۔ اے این پی طالبان کا مقابلہ کر رہی ہے تو ایم کیو ایم کا بھی کرے گی


کراچی:اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بیرونی آقاؤں کے اشارے پر کراچی کا امن خراب کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پاکستان اور لندن میں مشترکہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کھلے عام دہشت گردی کا بازار گرم ہونے کے باوجود رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے کوئی کاروائی نہیں کر رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اے این پی کو طاقتور خفیہ ہاتھوں کی حمایت حاصل ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلٰی سندھ اور گورنر سندھ سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ القاعدہ، طالبان اور ایم کیو ایم تینوں دہشت گرد ہیں۔
اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ طالبان اور القاعدہ ملک پر جبکہ ایم کیو ایم کراچی اور حیدر آباد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے مارشل لا کی گود میں آنکھ نہیں کھولی۔ اے این پی طالبان کا مقابلہ کر رہی ہے تو ایم کیو ایم کا بھی کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ اگر سویلین حکومت کراچی کو اسلحے سے پاک نہیں کر سکتی تو فوجی آپریشن کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 76841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76841/اے-این-پی-کراچی-کا-امن-خراب-کر-رہی-ہے-ایم-کیو-القاعدہ-طالبان-اور-دہشت-گرد-ہیں-زاہد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org