QR CodeQR Code

کراچی، آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنیوالوں پر مقدمے کا حکم

24 Dec 2018 15:40

عدالت نے استفسار کیا کہ دکانوں کو تو گرا دیا گیا لیکن پتھارے اب بھی قائم ہیں، ان پتھاروں سے کون پیسہ وصول کر رہا ہے؟ عدالت نے تجاوزات آپریشن کرکے 15 روز میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات کو قائم کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے 10 روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کے ایم سی اور ایس پی سٹی 10 روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپریشن کے باوجود ان مقامات پر دوبارہ تجاوزات کیسے لگ رہے ہیں؟ عدالت نے آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مزید استفسار کیا کہ دکانوں کو تو گرا دیا گیا لیکن پتھارے اب بھی قائم ہیں، ان پتھاروں سے کون پیسہ وصول کر رہا ہے؟ عدالت نے تجاوزات آپریشن کرکے 15 روز میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
 


خبر کا کوڈ: 768430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768430/کراچی-ا-پریشن-کے-بعد-دوبارہ-تجاوزات-قائم-کرنیوالوں-پر-مقدمے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org