0
Monday 24 Dec 2018 19:02

ملتان، احتساب عدالت میں نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے پر لیگی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان، احتساب عدالت میں نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے پر لیگی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) ملتان شہر کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کی جانب سے سات سال کی سزا کے خلاف شاہ شمس پارک کے سامنے روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا، اس موقع پر لیگی خواتین نے ہاتھوں میں زنجیریں اٹھا کر سینہ کوبی کی اور "نواز شریف تیرے جانثار بے شمار بے شمار، نواز شریف تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا" کے نعرے لگائے، احتجاجی مظاہرے میں روبینہ شاہین، ثروت خان، فہمیدہ چوہان، افشین بٹ، فریال چوہدری، سہیلہ اقبال جانگلہ، شازیہ ہاشمی، تہمینہ نور، شبانہ خدا بخش سمیت لیگی خواتین عہدیداران و کارکنان کے علاوہ لیگی رہنماؤں عمر فاروق بھٹی، احسن امیر، منیر لنگاہ بھی موجود تھے۔

سلطانہ شاہین اور شاہین شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جتنا مرضی ظلم کرلیں، انہیں اس کا حساب دینا پڑے گا، قائد میاں نواز شریف اور دیگر لیگی رہنما بے گناہ ہیں، جنہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، مسلم لیگی متحد ہیں، قائد میاں نواز شریف اور پارٹی قیادت کی ایک کال پر سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سالگرہ سادگی سے منائیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سزا ملنے کے اعلان کے ساتھ ہی لیگی خواتین طیش میں آگئیں، فیصلہ سننے کے لئے سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر لگی بڑی ایل ای ڈی توڑ دی، جبکہ اس موقع پر لیگی خواتین نے موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور احتجاج کے لئے روڈ پر آگئیں۔
خبر کا کوڈ : 768469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش