QR CodeQR Code

جلد آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے، خرم شیر زمان

24 Dec 2018 22:33

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے کرپشن کے نت نئے ریکارڈ قائم کیے، ملک کو نقصان پہنچانے والے ہر شخص کا احتساب ہوگا جس کا آغاز نواز شریف سے ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کرپشن کے گاڈ فادر ہیں، پاکستان کے عوام کو کرپشن سے نجات دلانا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ تیزی سے جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے کرپشن کے نت نئے ریکارڈ قائم کیے، ملک کو نقصان پہنچانے والے ہر شخص کا احتساب ہوگا جس کا آغاز نواز شریف سے ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے گاڈ فادر نواز شریف کے بعد اب دوسرے گاڈ فادر آصف زرداری کی باری ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے ایک سیاہ باب کا خاتمہ ہوا، پاکستانی قوم اس عظیم واقعے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کو سیاست سے آزاد کر دیا، سیاست سے آزاد عدلیہ نے دو نہیں ایک پاکستان کا خواب سچ کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے نے انمٹ تاریخ رقم کر دی، جلد آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور اپنے اعمال کا منطقی انجام دیکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 768495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768495/جلد-آصف-زرداری-بھی-اڈیالہ-جیل-کی-سلاخوں-کے-پیچھے-ہونگے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org