0
Tuesday 25 Dec 2018 09:57

شاہ محمود چین پہنچ گے، وانگ ژی سے ملاقات

شاہ محمود چین پہنچ گے، وانگ ژی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی و چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی وعالمی امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے چینی قیادت کے لیے تہنیتی پیغامات پہنچائے۔ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پاک چین دوستی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ وژن کا عکاس ہے، جبکہ یہ منصوبہ پاکستان اور خطے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی، جبکہ خطے میں امن و استحکام اور روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 768522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش