0
Tuesday 25 Dec 2018 10:15

سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری محمکمے جمعرات 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 768524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب