QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

25 Dec 2018 10:15

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری محمکمے جمعرات 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 768524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768524/سندھ-حکومت-کا-بینظیر-بھٹو-کی-برسی-پر-27-دسمبر-کو-عام-تعطیل-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org