0
Tuesday 25 Dec 2018 12:34

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس پر صوبے اور ملک کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ کرسمس کے حوالے سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلٰی نے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس نے آج سے صدیوں پہلے اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو بھرپور تحفظ اور مذہبی آزادی کا کامل احساس اور اطمینان دیا ہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور ان کے حقوق کا ضامن ہے۔ وزیراعلٰی محمود نے کہا کہ دنیا میں دیرپا امن کے قیام کا پیشگی تقاضا بھی یہی ہے کہ بلا امتیاز رنگ و نسل انسانیت کی تکریم کے جذبے کو زندہ کیا جائے، طاقت کے بل بوتے پر کسی کے بھی حقوق پر ڈاکہ ڈالنا غیر انسانی فعل ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت آئندہ بھی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 768554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش