QR CodeQR Code

گورنر خیبر پختونخوا کی عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

25 Dec 2018 13:38

کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں خواہ عیسائی برادری ہو یا کوئی دیگر، زندگی کے ہر شعبے میں ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے کامیابیوں میں سبھی کا کردار اور خدمات ایک قیمتی سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے، اسی جذبے کے ساتھ ہم سب بحیثیت پاکستانی قوم اپنے مستقبل کی فلاح اور آئندہ نسلوں کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اقلیتی برادری آج کے دن قومی اتحاد، برادرانہ اخوت اور ہم آہنگی برقرار رکھنے اور قوم و ملک کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کریں۔ آج کرسمس کا دن ہے اور پاکستان کی عیسائی برادری اپنا یہ مذہبی تہوار منا رہی ہے۔ اس موقع پر میں عیسائی برادری کے سبھی بہن بھائیوں اور بچوں کو خصوصاً جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے دلی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی خوشحالی کا متمنی ہوں۔ گورنر نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی قوم اس پیارے وطن کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کی کامیابیوں سے یکساں طور پر مستفید ہونے کے ناطے ہم سب اخوت و محبت اور ہم آہنگی کے جذبے سے سر شار ہیں، ہمیں یہ مقام اس لئے حاصل ہے، کیونکہ آئینی طور پر ہمارے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ شاہ فرمان نے کہا کہ وطن عزیز میں خواہ عیسائی برادری ہو یا کوئی دیگر، زندگی کے ہر شعبے میں ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے کامیابیوں میں سبھی کا کردار اور خدمات ایک قیمتی سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے، اسی جذبے کے ساتھ ہم سب بحیثیت پاکستانی قوم اپنے مستقبل کی فلاح اور آئندہ نسلوں کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 768585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768585/گورنر-خیبر-پختونخوا-کی-عیسائی-برادری-کو-کرسمس-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org