QR CodeQR Code

پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو ایک میز پر لانے میں کامیاب

25 Dec 2018 14:54

ذرائع کے مطابق طالبان نے نگران حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے نگران حکومت کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں اپنی نمائندگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ طالبان نے کچھ راہنماوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی مدد سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، افغان حکومت اور طالبان کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے میں اہم ہمسایہ ممالک کو بھی اس بارے میں اعتماد میں لے رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے طالبان کی مشروط آمادگی سے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا، وزیر خارجہ نے افغان قیادت کے بعد ایران اور چینی وزرائے خارجہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان نے ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومتی نمائندگان سے ملنے سے انکار کیا تھا اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پاکستان سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی تھی، جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے نگران حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے نگران حکومت کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں اپنی نمائندگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ طالبان نے کچھ راہنماوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ افغان حکومت کے مثبت ردعمل کے بعد افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہونگے۔
 


خبر کا کوڈ: 768597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768597/پاکستان-افغان-حکومت-اور-طالبان-کو-ایک-میز-پر-لانے-میں-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org