0
Tuesday 25 Dec 2018 21:13

بھارت میں عدم برداشت کا سوال ہی نہیں اٹھتا، راجناتھ سنگھ

بھارت میں عدم برداشت کا سوال ہی نہیں اٹھتا، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے  وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جہاں ہر مذہب کے لوگ مل جل کر رہتے اور ہر ایک کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں عدم برداشت کی بات تصور سے بعید ہے۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے 114ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے بعد راجناتھ سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ ہندوستان میں جتنی برداشت ہے، وہ دنیا کے کسی ملک میں ڈھونڈھنے سے بھی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا ایسا واحد ملک ہے جہاں دنیا کے سبھی بڑے مذاہب پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جیسی برداشت اور آپسی بھائی چارہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر صاف کرنا چاہتا ہوں کہ اسلامی ممالک میں بھی اسلام کے 72 فرقوں کے لوگ بھی اس قدر ایک ساتھ مل جل کر نہیں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہندوستان ہی ایسا ملک ہے جہاں مسلمانوں کے یہ سبھی فرقے موجود ہیں اس لئے یہاں پر عدم برداشت کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے پیروکار ہندوستان کو مستحکم، قابل فخر اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش