0
Tuesday 25 Dec 2018 17:23

وزیر خارجہ شاہ محمود کی چینی ہم منصب سے ملاقات، خطے کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود کی چینی ہم منصب سے ملاقات، خطے کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں بیجنگ پہنچ گئے جہاں ہوائی اڈے پر چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں روابط کے فروغ سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے چینی قیادت کے لیے تہنیتی پیغامات دیئے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران اور افغانستان کے ہم منصبوں سے ملاقات کی تھی اور خطے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 768613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش