0
Tuesday 25 Dec 2018 17:31

جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ریاست کس طرح ناکام ہوئی، عمران خان

جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ریاست کس طرح ناکام ہوئی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس اور جعلی اکاؤنٹس پر بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے ملک کیسے غربت اور قرضے میں ڈوبا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کے طریقے حیران کن ہیں جبکہ ان رپورٹس کے باوجود بھی لٹیروں کا دفاع کرنے والوں کو سمجھنا میرے لیے مضحکہ خیز حد تک باعث تعجب ہے۔
خبر کا کوڈ : 768615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش