QR CodeQR Code

جے آئی ٹی میں آنیوالی چیزوں کا سامنا عدالت میں کرینگے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

25 Dec 2018 20:52

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے ہمراہ ملک کو ترقی کی راہ پر چلانا چاہتے ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، سندھ حکومت نے فوج اور پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان بحال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول ہوتا ہے اور جے آئی ٹی میں آنے والی چیزوں کا سامنا عدالت میں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے ہمراہ ملک کو ترقی کی راہ پر چلانا چاہتے ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، سندھ حکومت نے فوج اور پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء سے کسانوں کو سبسڈیز دیتے چلے آرہے ہیں اور یہ سبسڈیز باقاعدہ طریقے سے دی گئیں، ہم نے کسانوں کو ٹریکٹرز پر سبسیڈیز دیں اور جے آئی ٹی میں باقاعدہ لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول ہوتا ہے، کرپشن کے معاملات پر تحقیقات جاری ہیں، جے آئی ٹی میں جو چیزیں سامنے آئی ہیں، ہم ان کا عدالت میں سامنا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 768639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768639/جے-ا-ئی-ٹی-میں-ا-نیوالی-چیزوں-کا-سامنا-عدالت-کرینگے-وزیراعلی-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org