QR CodeQR Code

کراچی والے شدید سردی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں

25 Dec 2018 20:56

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہر قائد میں سردی کی 2 روزہ لہر کا عندیہ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہر قائد میں سردی کی 2 روزہ لہر کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری شدید سردی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی کی دو روزہ لہر کی آمد  کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت موسمیاتی دباؤ کی وجہ سے بڑھے گی، بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، تاہم جمعہ کو شہر کا پارہ دوبارہ سے معمول پر آجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 768640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768640/کراچی-والے-شدید-سردی-کا-سامنا-کرنے-کیلئے-تیار-ہو-جائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org