0
Tuesday 25 Dec 2018 21:06

سلیکٹڈ حکمران ٹولہ سے عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑتے رہینگے، ملک نسیم لابر

سلیکٹڈ حکمران ٹولہ سے عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑتے رہینگے، ملک نسیم لابر
اسلام ٹائمز۔ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی اس عزم کے ساتھ ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے جیالے منائیں گے کہ ہم ہر مشکل وقت میں اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں، موجودہ نااہل حکمران ٹولہ کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے و من گھڑت الزامات کو ہم مسترد کرتے ہوئے اس سلیکٹڈ حکمران ٹولہ کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد عوامی و وفاقی جماعت ہے، جو جمہوریت کی بقا کی ضامن ہے، ملک کے پِسے ہوئے طبقات کے ساتھ کھڑی ہے، ان پِسے ہوئے طبقات سے جو اس حکومت نے وعدے کئے تھے کہ بے روز گاری ختم کریں گے، مہنگائی ختم کریں گے، یہ سب وعدے پورے ہونے کے بجائے عوام پر آئے روز مہنگائی بم گرا کر ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھینا جا رہا ہے، ہم شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ملک پاکستان کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سلیکٹڈ حکمران ٹولہ سے عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، سیکرٹری انفارمیشن ملتان ضلع چوہدری یاسین، سیکرٹری انفارمیشن ملتان سٹی ریاض رضا، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد، وحیدالحسن بھٹہ جانباز، ملک ندیم اختر، عرفان خان شیروانی، ملک افتخار اور رمضان کمبوہ نے ملتان ریلوے سٹیشن پر بے نظیر بھٹو کی 11 برسی کیلئے پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کا مرکزی قافلہ کو روانہ کرتے وقت کیا۔

پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر کی قیادت میں زکریا ایکسپریس کی ذریعے ملتان سٹی و ضلع کا مرکزی قافلہ روانہ ہوا، جبکہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی بذریعہ روڈ برسی کی تقریب کیلئے روانہ ہوئے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، اس اجتماع سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کر کے موجودہ نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی عوام دشمن پالیسیوں اور ان کی اب تک کی ناکامیوں کو اجاگر کریں گے، تاکہ عوام کو حکمران ٹولہ کا اصل چہرہ دکھایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 768641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش