0
Tuesday 25 Dec 2018 21:34

ڈی آئی خان، پاک فوج کے زیراہتمام 25 دسمبر کی خصوصی تقریبات کا انعقاد

ڈی آئی خان، پاک فوج کے زیراہتمام 25 دسمبر کی خصوصی تقریبات کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 25 دسمبر یوم قائداعظم اور کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ پاک فوج کے زیر اہتمام مختلف چرچز اور تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج کی جانب سے ڈپٹی اسٹیشن کمانڈر کرنل محمد عاقب اور لیفٹیننٹ کرنل محمد عرفان ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سینٹ ہیلن سکول میں 25 دسمبر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی اسٹیشن کمانڈر کرنل محمد عاقب اور لیفٹیننٹ کرنل محمد عرفان ملک مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور عیسائی برادری نے شرکت کی۔ تقریب سے مختلف مقررین نے خطاب کیا اور کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ قیام امن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسٹیشن کمانڈر کرنل محمد عاقب نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، ہم نے یہاں پر اتحاد اور یگانگت کا درس دینا ہے۔ پاک فوج عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی محافظ ہے۔ قبل ازیں سینٹ ہیلن کتھویلک چرچ میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل محمد عرفان ملک تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور پاک فوج کی جانب سے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد عرفان ملک نے اقلیتی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان میں ہم سب نے محبت اور امن کے ساتھ رہنا ہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 768642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش