0
Tuesday 25 Dec 2018 23:05
مقام معظم رہبری سید علی خامنہ ای کا آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

آیت اللہ شاہرودی اسلامی جمہوری نظام کی اہم تشکیلات میں ایک باوفا کارگزار شخصیت تھے، سید علی خامنہ ای

آیت اللہ شاہرودی اسلامی جمہوری نظام کی اہم تشکیلات میں ایک باوفا کارگزار شخصیت تھے، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ امام خامنہ ای نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم، سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقام معظم رہبری آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر غم و اندوہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا، آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کا انتقال ان تمام لوگوں کے لئے باعث رنج و الم ہے جو ان کے علمی مقام، اسلامی نظام اور حوزہ علمیہ کے مجموعی فقہی، اصولی اور قانونی شعبوں میں ان کی گرانقدر خدمات سے آشنا اور واقف ہیں۔ امام خامنہ ای نے فرمایا، آیت اللہ شاہرودی حوزہ علمیہ قم کے ایک بڑے معلم، اسلامی جمہوری نظام کی اہم تشکیلات میں ایک باوفا کارگزار شخصیت، آئین کی نگران کونسل کے بااثر رکن اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے کامیاب سربراہ تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی فقیہ عالیقدر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں غم و اندوہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ عالیقدر آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی نے اسلامی و ایرانی تہذیب و تمدن کے ارتقا کے لئے متعدد قابل قدر علمی و فقہی کتابیں تصنیف و تالیف کیں اور دینی تعلیم کے مرکز اور یونیورسٹی کے درمیان رابطے کی تقویت نیز مختلف علوم کے فروغ کے لئے عدالت یونیورسٹی قائم کی تاکہ اسلامی ثقافت اور عدلیہ کے علوم کی نشر و اشاعت میں یادگار اقدام انجام پا سکے۔ فقیہ عالیقدر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے بھی نہایت غم و اندوہ اور افسوس کا اظہار کیا اور اپنے اپنے تعزیتی پیغامات پیش کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 768665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش