0
Wednesday 26 Dec 2018 00:37

اسلام آباد، بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف

اسلام آباد، بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے مخبر کی اطلاع پر جی پی او سے 34 لاکھ کا آئس نشہ بر آمد کرلیا جو ہالینڈ سے اسلام آباد منگوایا گیا تھا۔ کسٹمز کی ٹیم نے آئس نشہ منگوائے گئے ایڈریس پر چھاپہ مارا تو آئس نشے کی ترسیل کیلئے دیا گیا ایڈریس جعلی نکلا۔ حکام نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کراکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی سے 8 کروڑ مالیت کی کرسٹل آئس برآمد کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 768667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش