0
Wednesday 26 Dec 2018 10:26

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو دوپہر ایک بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ حمزہ شہباز صاف پانی کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ کی تحقیقات میں پہلے بھی پیش ہوچکے ہیں، جب کہ گزشتہ دنوں انہیں لاہور ایئرپورٹ پر نام بلیک لسٹ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت بھی کرائی تھی۔ علاوہ ازیں حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات بھی جاری ہیں، جس کی بناء پر نیب نے گزشتہ ماہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 768669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش