0
Wednesday 26 Dec 2018 15:52

بھارت بھر میں دلتوں اور اقلیتوں پر تشدد کا اضافہ باعث تشویش ہے، یوسف تاریگامی

بھارت بھر میں دلتوں اور اقلیتوں پر تشدد کا اضافہ باعث تشویش ہے، یوسف تاریگامی
اسلام ٹائمز۔ جموں میں دلتوں کی جانب سے ایک روزہ کنونشن  کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سیوا رام نے کی۔ اس موقع پر سی پی آئی (ایم) کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن کے دوران دلتوں اور اقلیتوں کے مطالبات کو اُجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ بھارت بھر میں دلتوں اور اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ پسماندہ طبقوں کی بہبود کے لئے پالیسیاں بنائی جانی چاہیئے لیکن انہیں دبانے کی کوشش ہورہی ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت کئی صدیوں سے جائز حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق نہیں دیئے جارہے ہیں۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ جب سے بھارت میں نریندر مودی کی قیادت میں حکومت قائم ہوئی ہے تب سے دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں اقلیتوں پر بڑے پیمانے پر حملے ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش