QR CodeQR Code

علی رضا عابدی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین ادا کی جائیگی

26 Dec 2018 12:21

ایم کیو ایم کے سابق رہنما کی نماز جنازہ آج امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فیز 4 میں ادا ہوگی، جبکہ تدفین ڈیفنس قبرستان میں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما و قومی اسمبلی کے سابق رکن سید علی رضا عابدی کی نماز جنازہ بعد آج نماز ظہرین کے بعد ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق منگل 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے خیابان غازی میں گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے وقت علی رضا عابدی گاڑی میں اکیلے تھے، ان کی گردن پر 3 گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ علی رضا عابدی کی نماز جنازہ آج امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فیز 4 میں ادا ہوگی، جبکہ تدفین ڈیفنس قبرستان میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے باعث رواں برس ستمبر میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 768697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768697/علی-رضا-عابدی-کی-نماز-جنازہ-ا-ج-بعد-ظہرین-ادا-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org