QR CodeQR Code

جہانگیر ترین اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی اہم ملاقات

26 Dec 2018 18:13

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی اور ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ پشاور کو حتمی شکل دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ پشاور کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیراعظم 100 روزہ کارکردگی سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 768772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768772/جہانگیر-ترین-اور-وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا-کی-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org