0
Wednesday 26 Dec 2018 19:02

اسکالرشپ کی عدم فراہمی، تعلیمی اداروں نے بلوچستان کے طلباء کو فارغ کرنا شروع کردیا

اسکالرشپ کی عدم فراہمی، تعلیمی اداروں نے بلوچستان کے طلباء کو فارغ کرنا شروع کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم اسکالر شپ کے تحت سندھ کے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کو کالجز انتظامیہ نے فیسوں کی عدم ادائیگی پر تعلیمی اداروں سے فارغ کرنا شروع کر دیا، حکومت وزیراعظم اسکالر شب کے تحت داخل ہونے والے طلباء کی ادائیگیاں کر دے وگرنہ طلباء کا قیمتی سال ضائع اور مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2015ء میں وزیراعظم اسکالر شب کے تحت خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے طلباء کا داخلہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواء کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں ہوا۔ جب تک سابق حکومت تھی ان تعلیمی اداروں کو باقاعدہ ادائیگیاں ہوتی رہیں، مگر موجود حکومت کے آتے ہی ادائیگیاں بند ہو گئی اور اب مختلف کالجوں کے انتظامیہ نے طلباء کو فیسوں کی عدم ادائیگی پر فارغ کرنے کا نوٹس دے دیا ہیں۔

اس حوالے سے طلباء اور ان کے والدین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان اور دیگر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے طلباء کو نکالنے کی وجہ سے نہ صرف ان کا سال ضائع ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ ان کا مستقبل بھی تباہ ہو جائے گا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے ان طلباء کی اسکالر شپ کے تحت فیسوں کی ادائیگی فوری ممکن بنائی جائے۔ اس حوالے سے متاثرہ طلباء کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت کی طرف سے ادائیگیاں بند ہو گئی ہیں کالج انتظامیہ نے پاکٹ منی اور میس تک بند کر دی اور اب کالجز کی انتظامیہ نے ہمیں بے دخل ہونے کا بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 768784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش