0
Wednesday 26 Dec 2018 20:58

پشاور، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف خصوصی مہم، 225 افراد گرفتار

پشاور، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف خصوصی مہم، 225 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قای جمیل الرحمان اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی ہدایت پر پشاور میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور طلبا و طالبات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات نہ کرنے والے اداروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ایس پی صدر سرکل صاحبزادہ سجاد احمد خان کی نگرانی میں متنی، بڈھ بیر اور انقلاب پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن کر کے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر75افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سٹیشن غربی کے سٹیشن ہائوس آفیسر انسپکٹر دوست محمد خان کی طرف سے چھاپے مار کر پشاور صدر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پچیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس سٹیشن گل بہار کے سٹیشن ہائوس آفیسر نور حیدر خان کی طرف سے چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سٹیشن پشتہ خرہ کے سٹیشن ہائوس آفیسر اعجاز اللہ خان کی طرف سے چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سٹیشن ناصر باغ پشاور کے سٹیشن ہائوس آفیسر ارباب نعیم خان کی طرف سے چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پچاس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سٹیشن چمکنی کے سٹیشن ہائوس آفیسر احمد اللہ خان کی طرف سے چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس سٹیشن گل بہار کے سٹیشن ہائوس آفیسر نور حیدر خان نے چھاپہ مار کر فول پروف سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گل بہار کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پشاور پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر گورنمنٹ مڈل سکو ل گڑھی چوہان کے ہیڈ ماسٹر اور گورنمنٹ پرائمری سکول چھوٹی گڑھی کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف موثر سیکورٹی انتظامات نہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 768803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش