0
Wednesday 26 Dec 2018 21:05

پشاور پولیس کمانڈوز کا اشتہاری مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن

پشاور پولیس کمانڈوز کا اشتہاری مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمان اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور کے شہری اور دیہی علاقوں میں اشتہاری مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔ گرینڈ آپریشن کے دوران پندرہ پولیس کمانڈوز دستوں کی طرف سے اشتہاری مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر دہشت گردی بم دھماکوں، ڈکیتی، رہزنی، گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ساٹھ خطر ناک اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں اور اشتہاری مجرموں سے پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی امور کے ماہر پولیس افسروں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 768804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش