0
Wednesday 26 Dec 2018 23:55
شہید علی رضا عابدی کے والد کی میڈیا سے گفتگو

بیٹے کے قاتل سامنے آئے تو پہچان لونگا، سید اخلاق عابدی

بیٹے کے قاتل سامنے آئے تو پہچان لونگا، سید اخلاق عابدی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنماء علی رضا عابدی کے والد سید اخلاق حسین نے کہا کہ علی رضا عابدی نے کبھی گھر میں کسی قسم کے خطرے کا ذکر نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قتل کی رات علی رضا عابدی اکیلے گاڑی چلا رہے تھے، گھر پہنچنے پر گارڈ نے دروازہ کھولنے میں پانچ سے دس سیکینڈ کی تاخیر کر دی تھی، جس دوران دو موٹر سائیکل سواروں نے علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے نوجوانوں کی عمریں تقریباً 24 سال تھیں، اگر ان کو پکڑا گیا تو میں پہچان لوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ علی رضا عابدی جس وقت گھر آئے تھے، عموماً اس وقت نہیں آتے، لیکن اس رات انہوں نے بچوں سے باہر کھانے پر جانے کا وعدہ کر رکھا تھا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ علی رضا عابدی کی موت کے حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کس نے اور کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، امید ہے کہ بہت جلد تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو سیف سٹی بنانے کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی حل نہیں ہے، ہر بندے کے ساتھ ایک پولیس اہلکار نہیں لگایا جا سکتا، لیکن سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شہر میں صورت حال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریار آفریدی کل صبح اپنی رپورٹ کیبنٹ اجلاس میں پیش کریں گے اور ہم بہت جلد کراچی کو سیف سٹی بنانے کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 768823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش