0
Thursday 27 Dec 2018 08:19

پیپلز پارٹی تعاون کرے تو ان ہاؤس تبدیلی لائی جا سکتی ہے، رانا ثناءاللہ

پیپلز پارٹی تعاون کرے تو ان ہاؤس تبدیلی لائی جا سکتی ہے، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا ثناءاللہ خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہیں، پیپلزپارٹی تعاون کرے تو ان ہاؤس تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون نے شیخ رشید اور فواد چوہدری کےسپریم کورٹ اور نیب میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مذکورہ وزراء ان اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہیں، پیپلز پارٹی تعاون کرے تو ان ہاؤس تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے چیئرمین پی اے سی بننے پر وزراء کا اعتراض اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے، شہباز شریف پشاور میٹرو سمیت پی ٹی آئی کے تمام منصوبوں میں گھپلوں کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن وزراء نے ایک دو دنوں میں ڈالر کی قیمت بڑھا کر اربوں کمائے ہیں، ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 768831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش