QR CodeQR Code

شدت پسندی اور دہشتگردی کیخلاف مزاحمت کرتے رہینگے، آصف زرداری

27 Dec 2018 11:50

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ خودمختار اور بااختیار پارلیمان پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار اور بااختیار پارلیمنٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ پر ثابت قدم ہیں، پیپلز پارٹی آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے نظریئے پر قائم ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے، خودمختار اور بااختیار پارلیمان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 768862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768862/شدت-پسندی-اور-دہشتگردی-کیخلاف-مزاحمت-کرتے-رہینگے-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org